شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، فائل فوٹو
شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، فائل فوٹو

کراچی، 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے7 افراد جاں بحق

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے7 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

کراچی میں جمعرات کو ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے7افراد انتقال کرگئے۔

دوسری جانب شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12سے14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں کررنگی ، کورنگی 51سی ، سروے145، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں دن رات بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔