کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں آج غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ کراچی میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
ہفتے کو بھی کراچی میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی و شمالی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔