آپ عزت کریں گے تو دگنی عزت ملے گی۔ اسی طرح بدمعاشی کریں گے تو ڈبل بدمعاشی ملے گی،فائل فوٹو
آپ عزت کریں گے تو دگنی عزت ملے گی۔ اسی طرح بدمعاشی کریں گے تو ڈبل بدمعاشی ملے گی،فائل فوٹو

توہین عدالت کیس ختم ہونے پر فیصل واوڈا کا عدالت میں سجدہ

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس ختم ہونے پر احاطہ عدالت میں سجدہ کیا۔

سپریم کورٹ نے آج سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے غیر مشروط معافی نامے قبول کیے، عدالت نے دونوں اراکین پارلیمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔

عدالت نے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس واپس لیتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ ایسے بیانات دیے گئے تو غیر مشروط معافی نامے بھی قبول نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے غیر مشروط معافی قبول ہونے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کمرہ عدالت سے باہر نکل کر سجدہ شکر بجا لائے۔

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطہ میں سجدہ کیا، فیصل واوڈا سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔