مقامی میڈیا کے مطابق شمناز سلیم کے سابق شوہرآدم رمیز بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے اور دونوں کو گزشتہ روز ہی عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا اور آج ان کی گرفتاری ظاہرکردی گئی۔
پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ماحولیات کی وزیر مملکت شمناز سلیم کو 2 دیگر افراد کے ہمراہ اتوار کو گرفتار کر کے 7 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔
مالدیپ کے آئین میں کالے جادو کی کوئی سزا متعین نہیں ہے البتہ شرعی قوانین کے تحت کالے جادو پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ محمد معیزو جب میئر تھے تو شمناز اور رمیز سٹی کونسل کے ممبر تھے اور تینوں کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔