فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج کا شجاعیہ پر حملہ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی نسل پرست فوج نے شمالی غزہ کے علاقے میں شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کرکے50 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی  جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے  یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی  اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔