اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظورکرلی گئی۔
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان کے بارے میں منظورکی گئی حالیہ قرارداد پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی۔
انہوں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے 25 جون کو پاکستان کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد کا نوٹس لیتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گہا گیا ہےکہ امریکی قرارداد پاکستان کے انتخابی عمل سے مکمل طور پرلاعلمی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت نامناسب ہے، یہ کسی صورت عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔