سیکرٹری جنرل کے بعد پی ٹی آئی سے ایک اور استعفیٰ گیا

پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے

جیل میں پڑے عمران خان کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، سیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکورکمیٹی سےجنیداکبرنےبھی استعفیٰ دےدیا۔

تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھنےلگےایک کےبعدایک استعفیٰ آنےلگا،سیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکپتان کےایک اورکھلاڑی جنید اکبر نے کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید پارٹی قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ۔

جنیداکبرکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ بنوں گا

بانی پی ٹی آئی پر میری جان بھی قربان لیکن میں تحریک انصاف کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے

ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔