لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مصروفیات کے باعث جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔