اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔
قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے محمکے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا، ان کو ان معاملات پر راضی کیا جو آسان نہ تھا۔