بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہو گی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسدادِ پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع میں چلائی جارہی ہے۔
مہم میں9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
انسدادِ پولیو مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، 326 فکس اور 222 ٹرانزٹ سائٹس ہوں گی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔