شہباز شریف ملک کے مفاد کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کے مفاد کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی تو اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت اچھے کام کرے تو سراہیں گے، جہاں پر وہ غلطی کریں گے تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے سب کو بات چیت کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے وزیر نے کہا کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو پایا جائے۔