بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایکشن کمیٹی کی کال پر آج صوابی میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلع صوابی میں کاروباری مراکز اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
ضلع میں کارخانو چوک، ٹوپی، زیدہ سٹی، شیوہ اڈہ، امن چوک اور دیگر مقامات پر مظاہرین جمع ہو گئے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ایکشن کمیٹی کے صدر ندیم شاہ کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم صوابی میں واقع ہے اور پانی سے بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن حکومت ہمیں بجلی پانی کے نرخ پر دینے کے بجائے تیل کے نرخ پر دے رہی ہے۔
ندیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوابی میں 12، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔