پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد،انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے،مریم نواز

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے۔

مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر پیغام دیا ہے کہ پارلیمانی نظام جوابدہی اورحکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں کردار ادا کرے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی ڈیولپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمانی ڈیولپمنٹ یونٹ ارکانِ اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے۔