کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فائل فوٹو
کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فائل فوٹو

نائیجریامیں تدفین و شادی کی تقریب پرخود کش حملے، 18 افراد ہلاک

ابوجا: نائجیریا کے صوبے بورنو میں 3 خود کش حملوں میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور48 زخمی ہوگئے، تدفین اور شادی کی تقریب کے علاوہ ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا بم دھماکا ایک شادی کی تقریب میں سہ پہر 3 بجے کے قریب ہوا۔ چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں حملے خودکش تھے۔ تاحال کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند جماعتیں متحرک ہیں۔

خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی ہلاک ہوئیں۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بورنو صوبے کے شہر گووزا میں کیے جانے والے ان خود کش حملوں کو حالیہ برسوں میں نائیجیریا کے خانہ جنگی کے حوالے سے انتہائی نوعیت کی وارداتیں قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔