قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے بلڈنگ لے لی ہے، فائل فوٹو
قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے بلڈنگ لے لی ہے، فائل فوٹو

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض اعتراض لگایا تھا۔

واضح رہے کہ 28 جون کو درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔