راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ آج دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا، فائل فوٹو
راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ آج دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا، فائل فوٹو

راولاکوٹ جیل سے 20 قیدی فرار،ایک مقابلے میں مارا گیا

مظفر آباد:آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل سے بیس قیدی فرار ہوگئے جن میں سے ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ باقی 19 کی تلاش کے لئے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی غازی شہزاد کالعدم تنظیم کا رکن اور بھارت کو مطلوب تھا۔ذرائع کے مطابق راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ آج دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا۔ اس دوران ایک قیدی نے مرکزی دروازے پرموجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اورباقی قیدی نکل بھاگے۔پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فرار ہونے والے قیدیوں کا سربراہ غازی شہزاد کالعدم تنظیم سے وابستہ اور گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا،جسے کاوٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیاتھا۔پولیس نے فرار انیس قیدیوں کی تلاش کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔