واردات صبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا، فائل فوٹو
واردات صبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا، فائل فوٹو

قاہرہ، ملزم نے ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرکے گوشت کتوں کو کھلا دیا

قاہرہ: مصر میں ایک نوجوان نے اپنے خاندان کو قتل کرنے کے بعد لرزہ خیز انکشافات کئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلایا اور ان کے ٹکڑے کرکے کچھ کو کتوں کے آگے پھینک دیا جبکہ لاشوں کے کچھ حصے ملزم نے فریج میں رکھ دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کچھ دن پہلے سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے حکام کو اطلاع دی کہ ایک گھر سے بدبو آ رہی ہے اور گھر کے مالکان گزشتہ جمعرات سے غائب ہیں۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ واردات صبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ اور بہن بھائیوں کی لاشوں کو کاٹنے کے لئے 20 چاقوئوں کا استعمال کیا، مقتولین کی کچھ باقیات گھر کے فریج میں رکھ دیں اور دوسرا حصہ کتوں کو پھینک دیا۔

مقامی حکام کے مطابق ملزم کی عمر 29 سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے، مقامی گائوں کے افراد کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔