مینارپاکستان بدسلوکی کیس،ٹک ٹاکر عائشہ کا ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

لاہور(اُمت نیوز)مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت کی، متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کراتے ہوئے بیانِ حلفی عدالت میں پیش کر دیا،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا کی خاطر تمام ملزموں کو معاف کر دیا ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے ملزموں کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میں آزادانہ رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کرا رہی ہوں۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ میں نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر 12 ملزموں نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
عدالت نے وکلاء کو ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کیلئے 26 اگست کو طلب کر لیا۔