کراچی (اُمت نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد مہنگائی کا فلڈ گیٹ کھل گیا ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو جان لیں عوام نے قومی بجٹ مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحران خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔
ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔