دوحہ مذاکرات پر پاکستان کی امریکا، روس، یورپی یونین سے مشاورت

دوحہ(اُمت نیوز)مسئلہ افغانستان پر قطر میں تیسرے دوحہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے امریکا، روس اور یورپی یونین سے الگ الگ غیر رسمی مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے پہلے پاکستانی وفد نے یہ ملاقاتیں کی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی صورتِ حال پر تیسری دوحہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے مختلف مسائل اور امکانات پر مشاورت کی گئی۔

پاکستانی وفد میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز، کابل میں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی بھی شامل تھے۔

اقوامِ متحدہ کی میزبانی میں افغان کانفرنس پر پاکستانی وفد نے دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو سے بھی گزشتہ روز پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی۔

پاکستانی وفد نے گزشتہ روز ہی یورپین یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

یورپی یونین کے وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی ٹامس نکلسن کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔