پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں سستا ہونے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا، آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہو گیا۔
ایک ہفتے کے دوران مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،پشاور میں مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 سے بڑھ کر 2ہزار ہو گئی ہے،ایک ہفتے کے دوران فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 100روپے مہنگا ہو نے سے قیمت قیمت 2ہزارسے بڑھ کر2100 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لیا ہے، جس کے بعد صوبہ بھر میں فلور ملز، ڈیلرز اور پرچوں فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 750 روپے مقرر ہے، جب کہ بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔
گراں فروشی کے خلاف صوبے بھر میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔