راولاکوٹ(اُمت نیوز)ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو استدعا کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر بھر کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 خطرناک قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں نے جیل عملہ کو یرغمال بنایا اور فرار ہوئے۔