فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارٹی چھوڑ جانے والے رہنمائوں کی واپسی کو روک دیا گیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر 7رکنی کمیٹی کسی بھی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی،قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کے معاملات کو روک دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کرینگے،کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان اور شہریار آفریدی شامل ہونگے،کمیٹی میں بیرسٹر گوہر  اور شبلی فراز شامل ہونگے،پارٹی خواتین کی واپسی کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی میں شاندانہ گلزار  خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی،کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو فیصلہ کریں گے۔