عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔