کورنگی کے بیشترعلاقوں میں 14گھنٹے سے بھی زیادہ لوڈ شینڈنگ کی جا رہی ہے، فائل فوٹو
کورنگی کے بیشترعلاقوں میں 14گھنٹے سے بھی زیادہ لوڈ شینڈنگ کی جا رہی ہے، فائل فوٹو

کراچی ، لوڈشیڈنگ سے عوام کا پارہ ہائی، کے الیکٹرک دفتر کا گھیرائو

کراچی میں لیاقت آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش پر احتجاج کے دوران الکرم اسکوائر کے قریب ٹنکی گرائونڈ ایف سی ایریا میں کےالیکٹرک کے دفتر کا گھیرائو کر لیا۔

کےالیکٹرک دفتر کے باہر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے آئی بی سی سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

احتجاج کرنے والے شرکا کا کہنا ہے کہ علاقے میں 14 سے15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گھر میں بزرگ،چھوٹے بچے اور خواتین بھی ہیں، شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے بیشترعلاقوں میں 14گھنٹے سے بھی زیادہ لوڈ شینڈنگ کی جا رہی ہے بعض اوقات رات رات بھر بجلی بند کرکے مکینوں کے صبر کا امتحان لیا جاتا ہے۔

کورنگی سروے 145 کے رہائشی فیصل نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، شدید گرمی میں بس لوگوں کا صرف عرق نکالنا باقی رہ گیا ہے بل بھی بھر رہے ہیں پھر بجلی بند ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے 70فیصد علاقے لوشیڈنگ فری ہیں جو جھوٹ کی انتہا ہے۔