فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، فائل فوٹو
فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، فائل فوٹو

راولا کوٹ کے بعد دکی سب جیل سے بھی 3 قیدی فرار

کوئٹہ: راولا کوٹ کے بعد پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل دکی سے بھی تین قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، قیدی صبح واش روم کے لیے حوالات سے نکالے گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سب جیل دکی میں کل 13 قیدی موجود ہیں، فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے۔

پولیس کے مطابق دو قیدی چمالنگ جبکہ ایک قیدی کا تعلق سنجاوی سے ہے، مفرور قیدیوں میں عصمت اللہ، کبیر اور صدیق شامل ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔