اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں صاف شفاف ہوں، ایسے انتخابات جس سے استحکام آئے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ بجٹ سیشن میں اپنے ممبران اسمبلی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف 5 جولائی کو مانسہرہ اور 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔