تمانچہ کبڈی میچ میں پاک آرمی کو واپڈا سے شکست

نارووال (اُمت نیوز)نارووال کے گاؤں ڈیریانوالہ میں تمانچہ کبڈی میچ کا آغاز ہوگیا،پاکستان واپڈا نے آرمی کو شکست دے دی ،کھلاڑیوں کو پچاس لاکھ روپے انعامات دیئے گئے۔
نارووال میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے درمیان تمانچہ کبڈی کا میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو شکست دی،کبڈی میچ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کوپچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا،کبڈی کے کھلاڑیوں کو پرفارمنس پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹ انعام دیئے گئے،کبڈی کے کھلاڑیوں نے ڈالرز دیکھ کر مخالف کھلاڑی پر تمانچوں کی بارش کر دی۔

شائقین کبڈی گاؤں ڈیریانوالہ میں میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے،کبڈی میچ کے دوران شائقین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ،فواد بٹ اور ارشد نمبردار نے تو خوشی میں کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش کر دی، پر جوش شائقین کبڈی اپنی پسندیدہ ٹیم کو جتوانے کیلئے نعرے بازی کرتے رہے،سخت گرم موسم میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شائقین کبڈی میچ دیکھنے کیلئے میدان میں آخر تک موجود رہے۔
تمانچہ کبڈی میچ پاکستان واپڈا نے آرمی کی ٹیم کو شکست دے کر جیت لیا،واپڈا کو سپورٹ کرنے والے شائقین نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔