کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

کراچی (اُمت نیوز)کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کاشکار ،متعدد منسوخ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے تاخیر کاشکار ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308ساڑھے چار گھنٹے ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 تاخیر کا شکار ہو گئی۔

علاوہ ازیں کراچی سے نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 334 منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے کولمبو جانے والی سری لنکا کی پرواز یو ایل 184 منسوخ،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504 ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورکراچی سے پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 554 بھی منسوخ ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔