آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو
آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی: 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی،احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری  منظور کی۔

احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بشریٰ  بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

سردار مظفر عباسی نے کہاکہ جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے  وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ضمانت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں منظور کی،ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔