بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو
بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو

سوات، نجی سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی

سوات: تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی اسکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمی بچوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دی جارہی ہیں۔