ڈاکٹر مونا گھوش کو سزا 20 سال تک ہوسکتی ہے، فائل فوٹو
ڈاکٹر مونا گھوش کو سزا 20 سال تک ہوسکتی ہے، فائل فوٹو

امریکا میں لاکھوں ڈالر ہتھیانے والی بھارتی نژاد ڈاکٹر گرفتار

شکاگو: امریکا میں بھارتی نژاد 51 سالہ لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش پر 2 کیسز میں جعلی میڈیکل بل کے ذریعے ہیلتھ انشورنس سے  24 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کرنے کا الزام ہے جس کی سزا 20 سال تک ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی رہائشی بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو ہیلتھ انشورنس کے جھوٹے دعوے کے ذریعے نجی بیمہ کنندگان کو جعلی بل دے کر وفاقی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر مونا گھوش نے 2018 سے 2022 تک جعلی بل کے ذریعے اپنے ملازمین کے میڈیکل انشورنس ایسے امراض کے علاج میں کلیم کیے جو ان کو لاحق ہی نہیں تھے اور نہ ہی ملازمین اس سے آگاہ تھے۔

ماہر امراض نسواں اور زچگی مونا گھوش شکاگو میں پروگریسیو ویمنز ہیلتھ کیئر نام کا اسپتال ہے۔ انھوں نے دونوں کیسز میں جعلی میڈیکل ریکارڈ اور جعلی بل بنانے کا اعتراف کرلیا۔

لیڈی ڈاکٹر کو سزا رواں برس 22 اکتوبر کو سنائی جائے گی۔ ہر ایک کیس میں خاتون ڈاکٹر کو 10 سال تک سزا ہوسکتی ہے۔