حادثہ ستسنگ ختم ہونے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ فائل فوٹو
حادثہ ستسنگ ختم ہونے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ فائل فوٹو

اترپردیش، مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 122افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگنڈر مچنے سے 122 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔150افراد زخمی ہیں جبکہ کم از کم100افراد بےہوش ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ہاتھرس میں سکندرراؤ کے منڈی کے قریب پھولرائی گاؤں میں ‘ستسنگ’ کے اختتام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 122 سے زیادہ افراد ہلاک اور150 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک واقعہ کے مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ستسنگ ایک ہندو مذہبی اجتماع ہے جو عام طور پر رات کے وقت منعقد ہوتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شمالی بھارت میں ایک مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک ہندو مذہبی تقریب میں پیش آیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا ہے۔واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہد راکیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ تھانہ علاقے کے پھولرائی گب میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران پیش آیا۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ ستسنگ ختم ہونے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔