کندھ کوٹ،ڈاکوؤں کا کچے میں پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

سندھ(اُمت نیوز)سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔

20 سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہید اہلکاروں میں اللّٰہ ڈنو سبزوئی اور نثار احمد کھوڑو شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔