اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ٹرپل ون بریگیڈ سمیت 10 اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ایکسرسائز میں فوجی ٹروپس بھی حصہ لیں گے۔

مراسلے کے مطابق راولپنڈی پنجاب رینجرز، ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ سیکورٹی مشق میں تمام ادارے ہنگامی حالات میں باہمی رابطوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔