شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، فائل فوٹو
شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، فائل فوٹو

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

لاہور: دریائے چناب میں مرالہ کے مقام 4 سے 7 جولائی تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔  مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور راجن پور کے ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ڈی جی  پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔