راولپنڈی:پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں دونوں اطراف کی انفنٹری کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے اشتراک کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ضروری طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کا دائرہ جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو سمجھ کر نشانہ بازی کی مہارت حاصل کرنے کا تصور کرتا ہے۔ افتتاحی تقریب کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔