وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او پلس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او پلس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، فائل فوٹو

وزیراعظم کی آج روسی صدر ، کل چینی صدر سے ملیں گے

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جب کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقات کل ہوگی۔

شہباز شریف نے آج دورہ تاجکستان کے دوران اپنے ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سےآستانہ روانہ ہو گئے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قازقستان میں روسی صدر سے آج ملاقات کے بعد وزیراعظم کی کل چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف آستانا ہی میں ایس سی او پلس کے سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں وہ کونسل اجلاس میں علاقائی وعالمی مسائل پر پاکستانی مؤقف پیش کرنے کے علاوہ ایس سی او پلس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔