کراچی سٹی کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملوث اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اہلکار ہی اس طرح کے جرائم میں ملوث ہوں تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کوعمر قید کی سزا سنادی،عدالت نے ملزمان پرایک ، ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب ایک سے زائد پولیس اہلکار کسی جرائم میں ملوث ہوں تو وہ ایک منظم گروہ بن جاتا ہے اگر اہلکار ہی طرح کے جرائم میں ملوث ہوں تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ چرس کی ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ملکیت کا دعویٰ کسی نے نہیں کیا۔
ملزمان کو یکم اپریل 2023 کو موچکو کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا ملزمان حب کے راستے چرس کراچی اسمگل کررہے تھے، تلاشی کے دوران 18 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی ۔