اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آئندہ ہفتے پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں اس دورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران دی تھی۔
آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو یہاں پہنچیں گے۔ وہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جو ان کے اعزاز میں ایوان صدر میں ضیافت دیں گے۔
صدر الہام علییف وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بھی وزارت خارجہ میں مذاکرات کریں گے۔