پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں سابق سینیٹر اور گورنر ہدایت اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی جاں بحق ہوئے، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔