ملزمان اہلکار سے کچھ لوٹ کر نہیں لے گئے، فائل فوٹو
ملزمان اہلکار سے کچھ لوٹ کر نہیں لے گئے، فائل فوٹو

چوہدری اسلم کی فیملی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی

کراچی: بہادرآباد اور اتحاد ٹاﺅن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

بہادر آباد کے علاقے کارساز روڈ سنوپی کٹ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال لے جایا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت پولیس کانسٹیبل شہزاد حسین عرف شجاع ولد منظور حسین کے نام سے کی گئی، زخمی اہلکار سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے۔زخمی اہلکار نے بتایا کہ وہ سابقہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری محمد اسلم کا گارڈ رہ چکا ہے جبکہ اب وہ چویدھری محمد اسلم ( مرحوم ) کی فیملی کی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔

زخمی اہلکار کے مطابق وہ ہائوسنگ سوسائٹی سے دوائی لینے نکلا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی، نہیں رکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان اہلکار سے کچھ لوٹ کر نہیں لے گئے۔