ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئے، فائل فوٹو
ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئے، فائل فوٹو

کراچی، کار سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ، تبادلے میں خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور کار سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ملزمان کی گولیوں سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی دیکھ کر روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس موبائل پر کلاشکوف سے شدید فائرنگ کی، پولیس موبائل کی جوابی فائرنگ سے کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرارہوگئے، جن کے پیچھے پولیس پارٹی موجود ہے، ملزمان کی گاڑی کو ٹول پلازہ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی خواتین ماں بیٹی ہیں، جن میں سے ایک زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کورنگی میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ڈکیت اسلحے سمیت گرفتار کرلئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گینگ کیش اسنیچنگ میں ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔