اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے، فائل فوٹو
اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے، فائل فوٹو

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری میں ملک میں بجلی مہنگے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا تاہم اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ میں لوڈشیڈنگ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گریڈ کا کسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں، نقصانات کی حد رکھنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لوڈشیڈنگ کسی صوبے کو دیکھ کر نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں لوڈشیڈنگ کے مسائل نہیں ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں، بلوچستان میں بجلی کے سالانہ نقصانات 600 ارب روپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 450 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا، ایک کروڑ 68 لاکھ کنزیومرز کا خیال کر رہے ہیں، انڈسٹری سے 150 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے استعمال پر ہوگا، کنزیومرز اوسط 35 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، اعتراف کرتا ہوں بجلی کی قیمت زیادہ ہے، اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔