دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائل فوٹو
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائل فوٹو

مردان، جلالہ پل کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق

مردان میں تخت بائی جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق دھماکے کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، دھماکےکےبعدعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔