کراچی سے مدینہ جانےوالی متعدد پروازیں منسوخ

کراچی (اُمت نیوز)کراچی سے مدینہ جانےوالی پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ مدینہ کیلئے سیرین ایئرلائن کی پرواز 6 گھنٹے سے تاخیر کاشکار ہے۔

کراچی سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 411 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہے

کراچی سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8021 ،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 اورکراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ جناح ایئرپورٹ سےلاہور کی تین پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔