اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا جو کہ افسوس ناک ہے۔ ڈی سی اسلام آباد بتائیں کس کے اشارے پر چل رہے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں۔