اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ترنول جلسہ ملتوی کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا تھا۔
اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے، سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے خطرات ہیں۔