فلور ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس مسترد کر دیا

کراچی (اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کردیا۔

عاصم رضا نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹا مہنگا ہوجائے گا۔ 10 جولائی کو گندم کی واشنگ اور 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی مکمل بند کر دیں گے۔