وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی (اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی میں بزنس مین اور ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو میری ٹائم افیئرز، پی این ایس سی اور پورٹ قاسم پر بریفنگ دی جائے گی۔